پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دربار عالیہ گولڑہ شریف کے سجادہ نشینان سے پیر سید شاہ عبدالحق گیلانی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری دربار عالیہ گولڑہ شریف کے سجادہ نشینان کی رہائش گاہ پہنچے، جہاں انہوں نے پیر سید معین الحق گیلانی اور پیر سید غلام قطب الحق گیلانی سے ملاقات کی۔
اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے دربار عالیہ گولڑہ شریف کے سجادہ نشینان سے پیر سید شاہ عبدالحق گیلانی کے انتقال پر تعزیت کی۔
بلاول بھٹو زرداری نے پیر سید شاہ عبدالحق گیلانی کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی۔
پارٹی رہنما نیر بخاری، راجا پرویز اشرف، مصطفیٰ نواز کھوکھر اور قاسم گیلانی بھی اس موقع پر بلاول بھٹو کے ہمراہ تھے۔
بلاول بھٹو زرداری نے دربار عالیہ گولڑہ شریف کے سجادہ نشینان کی جانب سے دیئے گئے ظہرانے میں بھی شرکت کی۔
اس موقع پر چیئرمین پیپلز پارٹی اور دربار عالیہ گولڑہ شریف کے سجادہ نشینان کے درمیان مختلف امور پر تبادلہ خیال بھی ہوا۔