• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پہلی آن لائن پاکستان انویسٹمنٹ کانفرنس کا آغاز

یوکے پاکستان بزنس کونسل کے زیر اہتمام پہلی آن لائن پاکستان انویسٹمنٹ کانفرنس کا آغاز ہوگیا ہے۔

چیئرمین یوکے پاکستان بزنس کونسل جاوید ملک نے آن لائن پاکستان انویسٹمنٹ کانفرنس میں دنیا بھر سے شامل ہونے والے مندوبین کا خیرمقدم کیا۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے یو کے پاکستان بزنس کانفرنس میں خصوصی شرکت اور خطاب کیا۔

چیئرمین یوکے پاکستان بزنس کونسل جاوید ملک نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی بزنس مین پاکستان کی اقتصادی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یوکے پاکستان بزنس کانفرنس پاکستان اور برطانیہ کے مابین معاشی تعلقات کو مزید وسعت دے گی۔

تازہ ترین