• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرتّب: عالیہ کاشف عظیمی

کورونا وائرس کے سبب تاحال معمولاتِ زندگی متاثر ہیں۔یہی وجہ ہے کہ ہمیں آپ کے پیغامات تاخیر سے موصول ہورہے ہیں۔ بہرحال، جوں ہی پیغامات اتنی تعداد میں جمع ہوجاتے ہیں کہ ان کی اشاعت ممکن ہوسکے، آپ کے پیاروں کی نذر کردیئے جاتے ہیں۔ تولیجیے، نسبتاً تاخیر سے موصول ہونے والے فادرزڈے کےپیغامات کے ساتھ کچھ دیگر پیغامات بھی حاضر خدمت ہیں۔

(والدِ محترم کے لیے)

دُعا ہے کہ آپ اپنی حیات میں خوشیاں ہی خوشیاں دیکھیں۔ہم سب آپ کی بہت عزّت کرتے ہیں اورآپ سے بہت زیادہ پیار بھی۔ (منیب موسانی، بیگم شاکر، بیگم اسماعیل، باڑہ مارکیٹ، نارتھ کراچی، کراچی)

( پیارے ابّو جی (مرحوم) کےنام)

آپ دو سال قبل ہم سے جدا ہوگئے۔اللہ آپ کو کروٹ کروٹ جنّت عطا فرمائے۔ (ڈاکٹر امتیاز احمد قریشی اینڈ برادرز، اسٹیل ٹاؤن، کراچی)

(بہت پیارے ابّو (مرحوم) کےلیے)

چار سال قبل سخت علالت کے باعث آپ ہمیں روتا بلکتا چھوڑ گئے۔آپ ہمارے لیے اِک سائبان تھے،جس سے ہم محروم ہو چُکے ہیں۔ (ناہید وسیم اینڈ سسٹرز، لطیف آباد، حیدرآباد سے)

(والد مرحوم کےنام)

اللہ تعالیٰ آپ کی لحد کو کشادہ اور روشن فرمائے۔ (قاسم اینڈ برادرز، اورنگی ٹائون، کراچی)

(بہت ہی شفیق ابّوجان، عبدالحکیم قریشی( مرحوم) کےلیے)

ابّو جان! آپ کو اس دُنیائے فانی سے رخصت ہوئے 35برس بیت گئے، مگر دِل آج بھی آپ کو یاد کرکے بہت روتا ہے۔ (جمن معراج بیگم اور عبدالرشید، میرپور ساکرو، ٹھٹّھہ)

(والد (مرحوم) کے نام)

آپ ہمیں ہر پَل یاد آتے ہیں۔اللہ پاک آپ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ عطا فرمائے۔ (حاجی خلیل، اسحاق، اقبال اورشیراز ،اورنگی ٹائون، کراچی)

(متاعِ جاں، ابّا(مرحوم) کے نام)

پیارے ابّا! 2014ء میں آپ کا سایا ہمارے سَروں پر نہ رہا ۔ آج بھی آپ کی یاد ہر پل تڑپاتی رہتی ہے۔ (جمیلہ سلیم ،شاہی بازار، حیدرآباد)

(بہت اچھے ابّوکے لیے)

آپ کا وجود ہمارے لیے دھوپ میں گھنے سایہ دار شجر جیسا ہے۔وی لَو یو ابّو جان۔ (ملک نوید، جنید اور جبران، سولجر بازار، کراچی)

(میرے سوہنے، ابّو (مرحوم)کے لیے)

بلاشبہ آپ دُنیا کے عظیم باپ تھے۔ اللہ پاک آپ کو جنت الفردوس کے باغوں میں ایک باغ عطا فرمائے۔ (حاجی یامین، انس اور ابدال، یوپی موڑ، نارتھ کراچی،کراچی)

(والد (مرحوم)کے نام)

اے ربّ العالمین! میرے والد کی مغفرت فرما اور انہیں کروٹ کروٹ جنّت نصیب کرے۔ (حکیم، رزاق، وہاب اورشہاب،گھارو، ٹھٹھہ سے)

(پیارے والد، اقبال جاوید قریشی (مرحوم) کےلیے)

آپ کو ہم سے جدا ہوئے چار سال بیت گئے۔آپ کے بغیر گھر کی ہر تقریب ادھوری لگتی ہے۔ اللہ پاک آپ کی مغفرت فرمائے اور آپ کو اپنے جوارِرحمت میں جگہ عطا فرمائے۔ (ثاقب حسین قریشی اینڈ سسٹرز، بی ایم سوسائٹی، حیدرآباد)

(سوئیٹ ابّو جان کے نام)

آپ ہم سب کے بہتر مستقبل کی خاطر دیارِغیر میں مقیم ہیں۔ دُعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کو اچھی صحت اور دِبے شمار کام یابیاں عطا فرمائے(آمین)۔ (جویریہ، لائبہ اور دانیال، کراچی)

(شفقت کے اسم، ابّو(مرحوم) کے لیے)

پانچ سال قبل آپ ہم سے ہمیشہ ہمیشہ کے لیے جدا ہوگئے۔آپ کی کمی ہر پل شدّت سے محسوس ہوتی ہے۔ (وینا، عینی، ثناء، انا اور ثاقب، حاجی اُمیّد علی روڈ، حیدرآباد)

(میری کُل کائنات، بابا جان کے نام)

اللہ پاک آپ کا سایہ ہمارے سَروں پر تادیرسلامت رکھے۔ (ولید اور مریم، اورنگی ٹائون، کراچی)

(والد (مرحوم) کے لیے)

15سال قبل،مئی2016ء میں آپ نے آنکھیں موند لیں اور ہمیں آپ سے جدائی کا غم سہنا پڑا۔اللہ تعالیٰ آپ کی مغفرت فرمائے۔ (عبدالسلیم قریشی اینڈ برادرز، شاہی بازار، حیدرآباد سے)

(میرے رول ماڈل،والدِ محترم کے نام)

دُعا ہے کہ آپ جیئں ہزاروں سال۔ (عرفان احمد شیخ اینڈ برادرز، سلیم سینٹر، نارتھ کراچی،کراچی)

(پیارے والد (مرحوم) کے نام)

اللہ تعالیٰ آپ کو جوارِرحمت میں مقام عطا فرمائے۔ (محمّد سلیم راجا، محمّد ندیم شہزاد، لال کوٹھی، فیصل آباد)

(پاک فوج اور پیرامیڈیکل اسٹاف کے نام)

اللہ تعالیٰ آپ سب کو اپنی حفظ و امان میں رکھے(آمین)۔ (سعد سلیم، درثمین، لال کرتی، راول پنڈی)

(قابلِ احترام،ابّا (مرحوم) کے نام)

دُعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں ابّا جان کے نیک مقاصد پورے کرنے کی توفیق عطا فرمائے(آمین) ۔ (محمّد شفیع موسانی اور دیگر بچّے، نارتھ کراچی،کراچی سے)

(پیارے ابّو،عبدالمجید قریشی(مرحوم) کے لیے)

مارچ 2018ء میں آپ ہمیں داغِ مفارقت دے گئے۔ دُعا ہے کہ اللہ پاک آپ کو جنت الفردوس میںجگہ عطا فرمائے۔ (زرینہ اور ساجدہ قریشی، نارتھ کراچی)

(میرے عزیز از جان،ابّو جی کےلیے)

اے خدا! میرے ابّو سلامت رہیں۔ (نہال بلال قریشی، ریلوے روڈ، حیدرآباد)

(پیارے ابّو ،شیخ کمال احمد کے نام)

آپ ہمارے لیے اللہ کا ایک اَن مول تحفہ ہیں۔ (منیبہ کمال اینڈ سسٹرز،کراچی)

(والد (مرحوم) کے نام)

دو اپریل 2020ء کو آپ ہم سے ہمیشہ ہمیشہ کے لیے جدا ہوگئے۔دُعا ہے کہ اللہ پاک آپ کو جوارِرحمت میں جگہ عطا فرمائے اور ہم سب کو صبر عطا کرے۔(حاجی رحمت، صابر، آصف، وسیم، اورنگی ٹائون، کراچی)

(پیارے چاچو،رانا وقاص کے نام)

چاچوجان! سال گرہ مبارک ہو۔دُعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کو ایسی ہزاروں خوشیاں دیکھنا نصیب فرمائے۔چاچو آپ مجھے بہت عزیز ہیں ۔آپ کی شرارتیں، خیال رکھنے کا انداز اور ہنسنا ہنسانا بہت اچھا لگتا ہے۔ (ماہی رانا، کچا شاہی روڈ،صادق آباد)

(اِمسال حج ادا کرنے والوں کے لیے)

اللہ تعالیٰ آپ سب کا حج قبول فرمائے(آمین)۔اور ہمیں جلد از جلد اس وبا سے نجات ملے تاکہ اگلے برس دُنیا بھر کے مسلمان ایک بار پھر اللہ کے گھر اکھٹے حاضری دے سکیں۔ (عقیلہ عروج کی جانب سے)

تازہ ترین