آپ آف لائن ہیں
منگل11؍صفر المظفّر 1442ھ 29؍ستمبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

سندھ میںکورونا سے 2290ہلاکتیں ، 4629مریض زیر علاج

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ میں کورونا وائرس کے 429 نئے کیسز سامنے آگئے جس میں سے 200کا تعلق کراچی سے ہے، مزید 8مریضوں کے انتقال کر جانے کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 2290 ہوگئی ، جو 1.8 فیصد ہے۔ صوبے میں اس وقت 4629 مریض زیر علاج ہیں، جس میں سے 248 کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 117637 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔یہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اپنے بیان میں بتائی۔ انہوں نے مزید کہا کہ 10050 ٹیسٹ کئے گئے جسکے نتیجے میں 429 نئے کیسز سامنے آئے جوکہ موجودہ تشخیصی کاچار فیصد شرح ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا اب تک 844705 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں جنکے نتیجے میں 15فیصد یعنی 124556 کیسز کا پتہ چلا ہے۔

اہم خبریں سے مزید