کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے عوام کے جذبات کی ترجمانی کی ہے، عدالت میں ایسا کوئی معاملہ نہیں تھا جس کی چار سالوں میں نشاندہی نہ کی ہو۔عوام کو بھی سوچنا چاہیے کہ وہ اپنی نسلوں کا مستقبل کن لوگوں کے ہاتھوں میں دے رہے ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی، پاکستان تحریک انصاف اور ایم کیو ایم تینوں حکومتوں میں ہیں۔ سندھ میں پاک سرزمین پارٹی ہی اپوزیشن کا کردار ادا کر رہی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کو چاہیے کہ وہ کراچی کے مسائل کے حل کے لیے آرمی چیف کے ہمراہ میڈیا کی موجودگی میں وزیر اعلیٰ سندھ سے ملاقات کرنے آئیں اور تین کام کرائیں۔