• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ محمود اور امریکی نائب وزیرِ خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ

شاہ محمود اور امریکی نائب وزیرِ خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ


وزیرِ خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور امریکی نائب وزیرِ خارجہ ڈیوڈ ہیل کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

امریکی محکمۂ خارجہ کے مطابق ڈیوڈ ہیل اور شاہ محمود قریشی نے گفتگو کے دوران دہشت گردی اور انتہا پسند گروہوں کے خلاف جاری تعاون، علاقائی استحکام اور دیگر امور پر تبادلۂ خیال کیا۔

امریکی محکمۂ خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی سے نائب سیکریٹری آف اسٹیٹ کی تعمیری بات چیت ہوئی۔

امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کا مزید کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے علاقائی استحکام اور معاشی نمو کو فروغ دینے پر تبادلۂ خیال کیا۔

یہ بھی پڑھیئے: امریکی وزیرِ خارجہ کا شاہ محمود قریشی کو فون

امریکی محکمۂ خارجہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں کی گفتگو کے دوران دہشت گرد و انتہا پسند گروہوں کے خلاف جاری تعاون پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

تازہ ترین