آپ آف لائن ہیں
بدھ12؍ صفر المظفّر 1442ھ30؍ستمبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

بلوچستان: کورونا میں مبتلا مریضوں کی تعداد میں اضافہ، 88 نئے مریضوں کی تشخیص

بلوچستان میں کورونا وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد میں اچانک تیزی آگئی، صوبے کے سات اضلاع میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 88 مریض سامنے  آنے کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 12 ہزار سے تجاوز کرگئی۔ صوبے میں اس وقت کورونا کے صرف 1448مریض زیر علاج ہیں۔

محکمہ صحت بلوچستان کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق بدھ کو 786 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے، اس دوران صوبے کے7 اضلاع میں 88 مریضوں میں وائرس کی تشخیص ہونے کے بعد صوبے میں وائر س سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 12044 ہوگئی ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 17مریضوں کے کورونا سے مکمل صحت یاب ہونے کے بعد اب تک صحت یاب ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 10458ہوگئی ہے۔

صوبے میں 1448 مریض زیر علاج ہیں، جبکہ 255 افراد کے کورونا ٹیسٹ کی لیبارٹری رپورٹ آنا باقی ہے۔ بلوچستان میں کورونا کے باعث انتقال کر جانے والے افراد کی تعداد 138 ہے۔ 

صحت سے مزید