ایرانی حملوں میں متاثر ہونے والی سعودی آئل ریفائنری نے دوبارہ کام شروع کردیا۔
جبیل انڈسٹریل سٹی میں قائم اس بڑی ریفائنری نے 14 اپریل سے دوبارہ پیداوار شروع کر دی۔ یہ فیصلہ تکنیکی معائنہ مکمل ہونے اور تنصیبات کے محفوظ ہونے کی تصدیق کے بعد کیا گیا۔
ریفائنری 8 اپریل کے ایرانی حملوں میں ہونے والے نقصانات کے بعد بند کی گئی تھی، حملوں میں ریفائنری کے 3 یونٹ متاثر ہوئے تھے، جس کے بعد احتیاطی تدابیر کے طور پر پورا پلانٹ بند کر دیا گیا تھا تاکہ عملے اور تنصیبات کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔
بحالی کے بعد سے یہ ریفائنری یومیہ 2 لاکھ 30 ہزار بیرل خام تیل پیدا کررہی ہے۔