پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرام راجا کا کہنا ہے کہ بانی کو گزشتہ شب پمز اسپتال لایا گیا اور اہلخانہ کو اطلاع نہیں دی گئی، بانی پی ٹی آئی کو رات کی تاریکی میں اسپتال لانے جیسے انداز کی مذمت کرتے ہیں۔
تحریک تحفظ آئین پاکستان نے ملکی معاشی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا، بانی پی ٹی آئی کی صحت سے اہلخانہ کو آگاہ نہ کرنے کی مذمت کی۔
اسلام آباد میں اسد قیصر اور محمد زبیر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سلمان اکرم راجا نے کہا کہ عام قیدی بھی ہو تو طبی سہولیات سے محروم نہیں رکھا جا سکتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہائیکورٹ نے ملاقات کا حکم دیا لیکن حکمنامہ پر عمل نہیں ہوا، نومبر کے بعد بانی پی ٹی آئی کے اہلخانہ کو ملاقات نہیں کرنے دی گئی، مطالبہ کرتے ہیں کہ سپریم کورٹ سماعت کرے اور ہمارا کیس سنے۔
اسد قیصر نے کہا کہ بانی کو ان کے حقوق نہیں مل رہے، ہمارے لیے یہ ملک بنانا ری پبلک بن گیا ہے۔