امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تنقید کے بعد جرمن چانسلر نے ان کے ساتھ اپنے تعلقات کو اچھا قرار دے دیا۔
جرمن چانسلر فریڈرک مارز کا کہناہے کہ ان کے نقطۂ نظر سے امریکی صدر کے ساتھ ان کا ذاتی تعلق اب بھی اچھا ہے۔
فریڈرک مارز کا مزید کہنا ہے کہ انہیں ابتدا سے ہی ایران کی جنگ کے آغاز پر شکوک و شبہات تھے کہ ایران جنگ کے ساتھ کیا ہوگا۔ اسی لیے انہوں نے یہ بات واضح کر دی۔
گزشتہ روز ٹرمپ نے ایران کی جنگ پر تنقید کرنے پر جرمن چانسلر مارز کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا، ٹرمپ کا کہنا تھا کہ جرمن چانسلر کو معلوم ہی نہیں کہ وہ کیا بات کر رہے ہیں۔
اس سے قبل جرمن چانسلر نے کہا تھا کہ ایران کے ساتھ تنازع میں امریکا کو سبکی کا سامنا ہے، ایرانی توقع سے زیادہ مضبوط ثابت ہوئے۔
ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ایران جنگ کے ساتھ جو کچھ ہونا شروع ہوا اس کا شبہ مجھے پہلےدن سے تھا، امریکیوں کے پاس مذاکرات کی کوئی واضح حکمتِ عملی نہیں۔