• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپی سرمایہ کاری بینک کا پاکستان کیلئے 160 ملین یورو فنانسنگ کا اعلان

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

یورپی سرمایہ کاری بینک نے پاکستان کے لیے 160 ملین یورو فنانسنگ کا اعلان کردیا، سندھ میں سیلاب متاثرہ گھروں کی تعمیرِ نو کے لیے 100 ملین یورو مختص کیے گئے ہیں۔

اعلامیے کے مطابق سندھ میں سیلاب سے متاثرہ 21 لاکھ گھروں کی تعمیرِ نو کی جائے گی، کراچی میں صاف پانی کی فراہمی کے منصوبوں کے لیے 60 ملین یورو مختص کیے جائیں گے۔

کراچی میں دو فلٹریشن پلانٹس کی تعمیر سے 22 لاکھ افراد کو فائدہ ہوگا، روزانہ 30 کروڑ لیٹر پینے کا صاف پانی فراہم کیا جائے گا، یہ منصوبے یورپی یونین کی گلوبل گیٹ وے حکمتِ عملی کا حصہ ہیں۔

معاہدوں کا اعلان اسلام آباد میں یورپی یونین پاکستان بزنس فورم کے موقع پر کیا گیا، گلوبل گیٹ وے حکمت عملی کے تحت پاکستان میں ترقیاتی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا ہے۔

یورپی انویسٹمنٹ بینک حکام نے ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے اور پائیدار ترقی کیلئے تعاون کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ کمزور طبقات کیلئے محفوظ رہائش اور صاف پانی کی فراہمی ترجیح ہے۔

حکام  کے مطابق ای آئی بی کی پاکستان میں دوبارہ سرمایہ کاری سے شراکت داری مزید مضبوط ہو گی، گھروں کی تعمیر میں عوامی شمولیت اور ماحولیاتی معیار کو یقینی بنایا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید