• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایس بی سی اے،غیرقانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی، منہدم وسربمہر

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے لیاقت آباد ٹائون سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں اضافی منزلوں سمیت دیگرغیرقانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں منہدم وسربمہر کردیاتفصیلات کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹرجنرل آشکار داور کی ہدایات پر ڈیمالیشن اسکواڈنے لیاقت آباد ٹائون میں پلاٹ نمبر14/15سی ایریا،پر تیسری منزل ،پلاٹ نمبر 8/16،سی ایریا،پلاٹ نمبر 3/3-Aاور پلاٹ نمبر 3/2پرپانچویں منزل کی پارٹیشن دیواروںآرسی سی چھت کالمز اورپلاٹ نمبر 5/14،سی ایریا لیاقت آبادپرپانچویں منزل دیواروں اورتعمیرات کیلئے نصب شیٹرنگ جبکہ چھٹی منزل کے کالمزکومنہدم کردیاگیالیاقت آباد ٹائون کے علاقے ناظم آباد میں پلاٹ نمبر 12،بلاک 1-J،پر پانچویں منزل ،پلاٹ نمبر 1/21،بلاک 3-Dپر چوتھی منزل کی پارٹیشن دیواروں اور آرسی سی چھت جبکہ پلاٹ نمبر DV-50،وحیدآباد پر تیسری منزل کو منہدم کردیاگیاعلاوہ ازیں ڈیمالیشن اسکواڈ کی ٹیم نے صدرٹائون میں پلاٹ نمبر 68/2-GRW،گارڈن ویسٹ پر گرائونڈپلس سات منزلہ عمارت کومکمل منہدم کرنے کی کارروائی جاری ہے جبکہ پلاٹ نمبر 125/1,RS-01کے گرائونڈفلور پر سامنے کی جانب تعمیرات کو منہدم اور احاطے کوسربمہرکردیاگیا مختلف ٹیموں کی جانب سے کارروائی میں جمشید ٹائون میں پلاٹ نمبر414،محمدی کالونی گارڈن ویسٹ پر چوتھی منزل کی آرسی سی چھت اور دیواروں ،نارتھ ناظم آباد ٹائون میں پلاٹ نمبر A-331،بلاک D، اور شاہ فیصل ٹائون میں پلاٹ نمبر 764،بلاک 4،شاہ فیصل کالونی پرتیسری منزل کی تعمیرات کو منہدم کردیاجبکہ گلشن اقبال ٹائون میں پلاٹ نمبرA-102،بلاک 1،اسکیم 24،پرغیرقانونی دکانوں کو سربمہرکردیاگیا۔مذکورہ بالاانہدامی کارروائیاں متعلقہ ڈپٹی واسسٹنٹ ڈائریکٹرزاورڈیمالیشن آفیسرز کی زیرنگرانی عمل میں لائی گئیں جبکہ اس دوران امن وامان کی صورتحال کوقابومیں رکھنے کے لئے ایس بی سی اے پولیس فورس بھی ان کے ہمراہ وہاں موجودتھی۔

تازہ ترین