آپ آف لائن ہیں
منگل11؍صفر المظفّر 1442ھ 29؍ستمبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

دنیا میں کورونا کیسز 20820389، اموات 747476

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتیں 7 لاکھ 47 ہزار 476 ہو گئیں 


کورونا وائرس کی موذی وباء نے دنیا بھر میں مسلسل اپنے خونخوار پنجے گاڑ رکھے ہیں، جس کے ناصرف مریضوں میں بلکہ اس سے اموات میں بھی ہر روز اضافہ ہو رہا ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ 8 لاکھ 20 ہزار 389 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 7 لاکھ 47 ہزار 476 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 63 لاکھ 53 ہزار 194 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 64 ہزار 580 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 1 کروڑ 37 لاکھ 19 ہزار 719 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

امریکا تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔

امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 69 ہزار 131 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 53 لاکھ 60 ہزار 302 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے امریکا میں 23 لاکھ 78 ہزار 568 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 17 ہزار 320 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 28 لاکھ 12 ہزار 603 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں برازیل دوسرے نمبر پر ہے جہاں یہ وائرس 1 لاکھ 4 ہزار 263 زندگیاں نگل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 31 لاکھ 70 ہزار 474 تک جا پہنچی ہے۔

بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں تیسرے نمبر پر پہنچا ہوا ہے، جہاں کورونا سے 47 ہزار 169 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 23 لاکھ 99 ہزار 992 ہو گئی۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 15 ہزار 384 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 7 ہزار 758 ہو چکی ہے۔

ساؤتھ افریقہ میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 11 ہزار 10 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 5 لاکھ 68 ہزار 919 رپورٹ ہوئے ہیں۔

پیرو میں کورونا کے باعث 21 ہزار 713 ہلاکتیں اب تک ہو چکی ہیں جبکہ یہاں کورونا کیسز 4 لاکھ 98 ہزار 555 رپورٹ ہوئے ہیں۔

میکسیکو میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 54 ہزار 666 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 4 لاکھ 98 ہزار 380 ہو گئے۔

کولمبیا میں کورونا سے اموات کی تعداد 13 ہزار 837 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 22 ہزار 519 ہو چکی ہے۔

چلی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 10 ہزار 205 ہو گئی جبکہ کورونا کے کُل کیسز 3 لاکھ 78 ہزار 168 ہو گئے۔

اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 28 ہزار 579 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 3 لاکھ 76 ہزار 864 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے: بیلجیئم، کورونا کیسز میں 12 فیصد اضافہ

ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 18 ہزار 988 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 3 لاکھ 33 ہزار 699 ہو گئے۔

برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 41 ہزار 329 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 13 ہزار 798 ہو چکی ہے۔

سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 3 ہزار 269 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 93 ہزار 37 تک جا پہنچی ہے۔

چین جہاں دنیا میں کورونا کا پہلا کیس سامنے آیا تھا وہاں کورونا وائرس پر کافی حد تک قابو پایا جا چکا ہے اور روزانہ صرف چند نئے کورونا مریض سامنے آتے ہیں جبکہ اس سے اموات میں کافی عرصے سے کوئی اضافہ سامنے نہیں آیا ہے۔

چین میں کورونا مریضوں کی تعداد 84 ہزار 756 ہو چکی ہے اور اس سے ہونے والی اموات کی تعداد 4 ہزار 634 پر رکی ہوئی ہے۔

پاکستان میں مسلسل نئے کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات میں کمی ہو رہی ہے، جبکہ اس سے شفایاب ہونے والے مریضوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے ملک کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں 12 ویں سے 14 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 86 ہزار 674 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 6 ہزار 139 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس کے ملک میں 16 ہزار 475 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 783 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 لاکھ 64 ہزار 60 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید