• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان:2 لاکھ 63 ہزار کورونا مریض شفایاب


پاکستان میں مسلسل نئے کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات میں کمی ہو رہی ہے، جبکہ اس سے شفایاب ہونے والے مریضوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے ملک کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں12 ویں سے 14 ویں نمبر پر آگیا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 730 نئے کورونا کیسز سامنے آ گئے، مزید 17 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 1 ہزار 947 مریض اس بیماری سے شفایاب ہو گئے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 85 ہزار 921 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 6 ہزار 129 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس کے ملک میں 16 ہزار 599 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 785 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 لاکھ 63 ہزار 193 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 1 لاکھ 24 ہزار 556 ہے، جبکہ یہاں اس موذی وائرس سے اموات بھی دیگر صوبوں سے بڑھ کر 2 ہزار 290 ہو گئیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 94 ہزار 715 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے ہلاکتیں 2 ہزار 177 ہو گئیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 34 ہزار 859 ہو چکی ہے جبکہ اس سے اموات 1 ہزار 235 ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 15 ہزار 296 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں جبکہ 172 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے: کورونا کے سندھ میں429 نئے کیسز، 8 اموات

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 11 ہزار 956 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 138 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

گلگت بلتستان میں 2 ہزار 382 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 58 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا کے اب تک 2 ہزار 157 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس وائرس سے 59 مریض وفات پا چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 20 ہزار 631 کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیے گئے جبکہ اب تک کُل 21 لاکھ 86 ہزار 442 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

تازہ ترین