• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سارہ خان کی شوبز میں انٹری کی تصویریں وائرل

حال ہی میں گلوکار فلک شبیر سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی پاکستانی کی نامور اداکارہ سارہ خان کی 2012 میں شوبز میں انٹری کی تصویریں سوشل میڈیا پر زیر گردش ہیں۔

سارہ خان نے 8 سال قبل ریلیز ہونے والے سہیل حیدر کے گانے ’آنکھوں میں‘ اداکاری سے شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا تھا۔

شادی کے بعد سے ہی خبروں میں رہنے والی سارہ خان کے مداحوں میں دن بہ دن اضافہ ہورہا ہے۔

سارہ کی مذکورہ تصویریں اس وجہ سے بھی تیزی سے وائرل ہورہی ہیں کہ 8 سال قبل کی تصاویر میں سارہ آج کل کے مقابلے میں بالکل مختلف دکھائی دے رہی ہیں تو دوسری وجہ ان کا مغربی طرز کا لباس ہے۔

اپنے لباس کے حوالے سے سارہ نے ایک شو میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ فلم کرنے سے اس وجہ سے بھی کتراتی ہیں کہ انہیں اس طرز کا لباس پہننا نہیں پسند۔

View this post on Instagram

@falakshabir1 ️

A post shared by Mrs.Falak (@sarahkhanofficial) on


صارفین کی جانب سے سارہ کو اُس وقت اس طرز کا لباس پہننے پر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

اداکارہ آج کل نجی ٹی وی چینل پر نشر ہونے والے ڈرامے ’ثبات‘ میں میرال نامی لڑکی کا منفی کردار ادا کررہی ہیں۔

تازہ ترین