• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معاشی و تجارتی رابطوں میں اضافے کیلئے نئی پاک افغان ویزا پالیسی تیار کرنے کا فیصلہ

افغانستان کے ساتھ سماجی، معاشی اور تجارتی رابطوں کو بڑھانے کے لیے نئی ویزا پالیسی کو جلد حتمی شکل دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی شہزاد ارباب کی زیرصدارت پاک افغان پارلیمانی فرینڈشپ گروپ ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا۔

اس حوالے سے جاری اعلامیے کے مطابق اجلاس میں افغانستان سے متعلق نئی ویزا پالیسی کو جلد ہی حتمی شکل دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

نئی ویزا پالیسی سماجی، معاشی اور تجارتی رابطوں کو بڑھانے میں مدد دے گی۔

اجلاس کے دوران بتایا گیا کہ طورخم بارڈر پر انٹری ویزا ڈاک ٹکٹوں اور متعلقہ افرادی قوت کی تعداد میں اضافہ کردیا گیا ہے۔

اجلاس میں طورخم بارڈر کی طرز پر چمن بارڈر کو 24 گھنٹے آپریشنل بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔

بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ چمن بارڈر کو ہفتے کے ساتوں دن 24 گھنٹے کھولنے میں مرحلہ وار پیشرفت ہوگی۔

اسی طرح یہ بھی بتایا گیا کہ  غلام خان اور انگوراڈہ میں انفرا اسٹرکچر کی ترقی سے افغانستان سے تجارت میں اضافہ ہوگا۔

اعلامیے کے مطابق اجلاس میں پاک افغان بارڈر پر رابطے اور پاک افغان دوطرفہ تجارت میں پیشرفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔

تازہ ترین