• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریفرنس دائر ہونے تک وزیراعلیٰ ملزم نہیں، فیاض چوہان

وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ جب تک وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف کیس چل رہا ہے کوئی حکومتی شخصیت اس پر نہیں بولے گی۔ جب تک ان کے خلاف ریفرنس دائر نہیں ہوتا تب تک وہ نہ ملزم ہیں نہ مجرم۔

پنجاب کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ نے نیب کے سوالات کے جواب کے لیے وقت مانگا ہے۔ وعدہ معاف گواہوں کی کوئی تحریری چیز نہیں آئی۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ عالمی اداروں نے پاکستانی سائنسی اداروں کو مریم نواز کی بلٹ پروف گاڑی پر لگنے والے پتھروں کے آرڈر دیئے ہیں۔ نیوکلیئر ادارے بھی پتھر مانگ رہے ہیں۔

صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر جنوبی پنجاب میں 16 محکموں کے ایڈیشنل سیکرٹری بیٹھیں گے۔ 18میں سے 6 انسداد دہشت گردی کی عدالتیں ختم کردی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ گنے کے کاشتکاروں کو وزن اور قیمت کی بروقت ادائیگی کے لئے ایکٹ لایا گیا ہے۔

تازہ ترین