• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی سمیت سندھ بھر میں آج سے اتوار تک گرج چمک کیساتھ تیز بارشوں کی پیشگوئی

کراچی سمیت سندھ بھر میں آج سے اتوار تک گرج چمک کیساتھ تیز بارشوں کی پیشگوئی 


کراچی (جنگ نیوز) کراچی سمیت سندھ بھر میں آج (جمعہ) سے اتوار تک گرج چمک کیساتھ تیز بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے ۔ محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ بھر میں جمعہ سے اتوار کے دوران بارشوں کی پیش گوئی کردی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کی شام سےمون سون ہوائیں سندھ میں داخل ہونے کا امکان ہے اور کراچی و حیدرآباد میں تیز بارش ہوگی ۔ اس کے علاوہ ٹھٹھہ اوربدین میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے اور شہید بے نظیر آباد ، تھرپارکر، میرپور خاص، عمرکوٹ، سانگھڑ اور مٹھی میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ کراچی میں جمعرات کی صبح سویرے مختلف علاقوں میں تیز ہوا کے ساتھ ہلکی بارش ریکارڈ کی گئی۔ ملیر، گلشن اقبال، لیاقت آباد، کریم آباد، عائشہ منزل، فیڈرل بی ایریا، کارساز، صدر، آرام باغ، آئی آئی چندریگر روڈ، ایم اے جناح روڈ سمیت مختلف علاقوں میں بارش ہوئی۔

تازہ ترین