فیصل آباد میں جشن آزادی کے موقع پر ون یلنگ اور سائیلنسر نکال کر موٹر سائیکل چلانے پر 800 سے زائد موٹر سائیکل بند جبکہ پچاس موٹر سائیکل سواروں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے۔
ٹریفک حادثات میں 150 سے زائد نوجوان زخمی ہو کر اسپتال پہنچ گئے، حادثات میں چار افراد جاں بحق ہو گئے۔
فیصل آباد میں جشن آزادی کے موقع پر ہزاروں موٹر سائیکل سواروں نے شہر کی مختلف شاہراہوں پر گشت کیا، کئی مقامات پر ون ویلنگ اور تیز رفتاری کے باعث حادثات بھی رونما ہوئے۔
نوجوانوں کو ون ویلنگ اور تیز رفتاری سے روکنے کے لیے ٹریفک پولیس نے شہر بھر میں مختلف مقامات پر ناکہ بندی کر کے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر آٹھ سو موٹر سائیکل سواروں کو پکڑ کر ان کے موٹر سائیکل مختلف تھانوں میں بند کروا دئیے، جبکہ پچاس موٹر سائیکل سواروں کے خلاف ون ویلنگ اور تیز رفتاری کے الزام میں مقدمات بھی درج کر لیے ہیں۔