• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رنگ روڈ مجوزہ منصوبے کی چوڑائی بڑھانے پر مالکان جائیداد کے اعتراضات

راولپنڈی ( اپنے نامہ نگار سے ) راولپنڈی رنگ روڈ مجوزہ منصوبے کی چوڑائی بڑھانے پر مالکان جائیداد نے شدید اعتراضات اٹھا دیے اور کہا ہے کہ اپنی زمینوں پر مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی، پراجیکٹ ڈائریکٹر منصوبہ کمشنر سے اس بارے میں وضاحت طلب کر لی ہے ، موضع کھینگر کلاں کےمکینوں نے کمشنر کو دی گئی درخواست میں کہا ہے کہ رنگ روڈ منصوبہ کیلئے جو نشانات دو سال قبل لگائے گئے تھے اب اس جگہ کو چھوڑ کر دوسری جگہ کا نقشہ دیا گیا ہے۔ رنگ روڈ کی پہلے چوڑائی تین سو فٹ تھی اب 360فٹ کر دی گئی ہے ، آپ نے بیان دیا ہے کہ انٹرچینج ہائوسنگ سوسائٹیوں سے بنائے جائیں گے اس سے حکومت کو سات ارب روپے کی بچت ہو گی۔ اہالیان کھینگر کلاں کو جو معاوضہ دیا جا رہاہے وہ انتہائی کم ہے ۔ صنعتی زون، ہیلتھ زون اور اکنامک زون کے نام سے اراضی حاصل کرنے کیلئے جو سروے کیا جا رہا ہے ہم اس کی مخالفت کرتے ہیں۔
تازہ ترین