• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا سے صحت یاب مریضوں کو 3 ماہ آرام کی ضرورت نہیں، امریکی حکام

امریکا کے سینٹر آف ڈیزیز کنٹرول اینڈ پری وینشن کی جانب سے جاری نئی ہدایات میں کہا گیا ہے کہ کورونا سے صحت یاب مریضوں کو تین ماہ تک آرام کی ضرورت نہیں۔

امریکی ادارے کی جانب سےرواں ماہ کے اوائل میں دی گئی نئی تجاویز میں کہا گیا ہے کہ کورونا سے صحت یاب مریضوں کو تین ماہ مسلسل ٹیسٹنگ کی ضرورت نہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ ٹیسٹنگ علامات کے ظاہر ہونے پر ہی کی جائے، تاہم ماسک کا استعمال اور سماجی فاصلے کا خیال ضرور رکھنا چاہیے۔

خیال رہے کہ دنیا بھر میں 2 کروڑ  14 لاکھ سے زائد کورونا مریضوں میں سے ایک کروڑ 42 لاکھ سے زیادہ صحت یاب اور ہلاکتیں 7 لاکھ 66 ہزار سے زیادہ ہوگئیں جبکہ امریکا میں کورونا متاثرین 55 لاکھ تک پہنچ گئے ہیں۔

تازہ ترین