• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حاصل بزنجو جیسے لوگ زندہ رہتے ہیں: مشاہد اللّٰہ

مسلم لیگ نون کے رہنما و سینیٹر مشاہد اللّٰہ خان کہتے ہیں کہ میر حاصل بزنجو نے اپنی جدوجہد کی، جیل کاٹی، ایسے لوگ ہی زندہ رہتے ہیں۔

نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما و سینیٹر میر حاصل بزنجو کے انتقال پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے مسلم لیگ نون کے رہنما و سینیٹر مشاہد اللّٰہ خان کا کہنا ہے کہ زندہ وہ لوگ رہتے ہیں جو نظریے پر کاربند رہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دنیا میں 2 قسم کے لوگ ہوتے ہیں، ایک نظریہ پرست، اصول پرست، دوسرے مادہ پرست لوگ ہوتے ہیں۔

سینیٹر مشاہد اللّٰہ خان نے مزید کہا کہ میر حاصل بزنجو کا مسئلہ تھا کہ وہ ایک بڑے باپ کے بیٹے تھے، باپ بڑا ہو تو بیٹے کو جگہ بنانے میں مسئلہ درپیش ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: آصف زرداری کا حاصل بزنجو کے انتقال پر اظہار افسوس

رہنما نون لیگ کا یہ بھی کہنا ہے کہ بزنجو خاندان نے ہمیشہ حق اور سچ کی بات کی، اس کی قیمت ادا کرتے رہے، حاصل بزنجو بہت بڑے دل کے مالک تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما و سینیٹر میر حاصل بزنجو 63 برس کی عمر میں کراچی میں انتقال کر گئے، ان کی تدفین آبائی علاقے نال میں کی جائے گی، نیشنل پارٹی نے 10 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

تازہ ترین