• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن فائیو کے باقی ماندہ چار میچز کرانے کی منصوبہ بندی شروع کردی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ میچز نومبر میں زمبابوے کے خلاف سیریز کے فوری بعد ہوں گے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ ‏پی ایس ایل کے 4 میچز کے لیےایک ونڈو پر کام جاری ہے، 10، 11 اور 13 نومبر کی تاریخوں پر غور کیا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق زمبابوے کے خلاف مختصر دورانیےکی سیریز کے فوری بعد یہ میچز ہوں گے، ‏زمبابوے اور پی ایس ایل کے میچز کے لیے بائیو سیکیور ماحول ہوگا۔

مارچ میں کورونا وائرس کی وجہ سے پی ایس ایل فائیو کو ملتوی کردیا گیا تھا، پی ایس ایل کے تین پلے آف میچز اور فائئل کا انعقاد ہونا ہے۔

تازہ ترین