• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ صبور علی نے اپنی مرحوم والدہ کو سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔

اداکارہ صبور علی پاکستان فلم و ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ سجل علی کی چھوٹی بہن ہیں، صبورعلی نے فوٹو ، ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی والدہ کے ہمراہ اپنی اور سجل علی تصویر شیئر کی ہے ۔

صبورعلی کی جانب سے انسٹااسٹوری شیئر کرتے ہوئے لکھا گیا کہ ’ وہ اپنی والدہ کو بہت زیادہ یاد کر رہی ہیں،‘ صبور علی نے اپنی اسٹوری پر اپنی والدہ کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے یوئے مزید لکھا کہ ’ سالگرہ مبارک ماما ۔‘

صبور علی کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سجل اور صبور دونوں بہت چھوٹی ہیں اور اپنی والدہ کے ساتھ خوشگورار موڈ میں نظر آ رہی ہیں ۔

دوسری تصویر سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ صبور علی اپنی والدہ کو کتنا یاد کر رہی ہیں اور اُن کی کمی محسوس کر رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: اداکارہ سجل علی اور صبور علی کی والدہ طویل علالت کے بعد انتقال کرگئیں

واضح رہے کہ معروف پاکستانی اداکارہ سجل علی اور صبور علی کی والدہ طویل علالت کے بعد 2017 میں انتقال کرگئی تھیں۔

تازہ ترین