پشاور میں بی آر ٹی منصوبے کے فیڈر روٹس بھی فعال کر دیئے گئے ہیں، ان فیڈرز روٹس پر بس سروس کا آغاز کل سے کیا جائے گا۔
بی آر ٹی منصوبے کے ترجمان عالمگیر بنگش کے مطابق بی آر ٹی بس اسٹیشن تک مسافروں کے لیے حیات آباد میں فیڈر روٹ کھول دیا گیا ہے۔
ترجمان بی آر ٹی کا کہنا ہے کہ اب 12 میٹر چھوٹی بس کی مدد سے سواریوں کو مین اسٹیشن تک پہنچایا جائے گا، ہر 5 منٹ بعد فیڈر روٹ پر بس چلائی جائے گی۔
انہوں نے بتایا ہے کہ 25 بسیں حیات آباد کے رہائشیوں کو مختلف فیزز سے اسٹیشنز تک پہنچائیں گی۔
یہ بھی پڑھیئے:۔
فلیگ شپ پراجیکٹ پشاور بس ریپڈٹرانزٹ شروع کرنے کی تیاریاں مکمل
بی آر ٹی کے بارے میں بہت زیادہ بدگمانی پھیلائی گئی، شہباز گل
ترجمان بی آر ٹی نے مزید بتایا کہ دور دراز سے اسٹیشن تک آنے والوں کی مشکل اب حل ہو جائے گی، شہر کے باقی فیڈر روٹس بھی جلد بحال ہو رہے ہیں۔
عالمگیر بنگش کا یہ بھی کہنا ہے کہ پشاور کے دیگر علاقوں میں بھی بہت جلد فیڈر روٹ بس کا آغاز کر دیا جائے گا۔