• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرنس ہیری اور میگھن کو دوستوں و دیگر کی جانب سے 45 لاکھ ڈالر کے تحائف

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک)شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل دنیا بھر میں انتہائی مقبول دو عوامی شخصیات ہیں، ان کی اس مقبولیت کا مطلب یہ بھی ہے کہ میڈیا اور عوام کی جانب سے انکا تعاقب اور ان پر کڑی تنقید بھی کی جاتی ہے۔تاہم سیلبریٹی حیثیت سے انھیں کچھ دیگر فوائد بھی حاصل ہوتے ہیں۔ اس سلسلے میں اومڈ اسکوبی اور کیرولین ڈیورنڈ کی نئی تصنیف فائنڈنگ فریڈم میں ان دونوں مصنفین کا کہنا ہے کہ ڈیوک اور ڈچز آف سسیکس اپنے اعلیٰ حفظ مراتب اور حیثیت کی وجہ سے لاکھوں پاؤنڈ کی مفت چیزوں سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔اس نئی کتاب میں انکشاف کیا گیا ہے کہ شاہی جوڑے کو اب تک دوستوں، تجارتی اداروں اور دیگر کی جانب سے 45 لاکھ ڈالر مالیت کے تحائف مل چکے ہیں۔اس قسم کے تحائف کا آغاز پہلے پہل اس وقت ہوا جب دونوں کی پہلی ملاقات 2016 میں ہوئی تو اس وقت سوہو ہاؤس کے ہوٹل کے کمرے کا کرایہ جوکہ 535 ڈالر تھا۔ یہ ہوٹل میگھن کے دوست مارکوس اینڈریسن کی ملکیت تھا جس نے ان سے کرایہ نہیں لیا۔اسکے علاوہ مارکوس اینڈریسن نے انھیں کوٹس وولڈ سوہو فارم ہاؤس میں واقع پرائیویٹ چار کمروں کے کاٹیج اور سمرسٹ میں واقع بیبنگٹن میں سوہو ہاؤس پراپرٹی میں مفت قیام کرنے دیا۔بعد ازاں اینڈریسن کے ان کے لیے گیٹ وے کے انتظام پر چھ ہزار ایک سو ڈالر خرچ ہوئے۔ڈچز کی ایک سابق قریبی دوست جسیکا ملرونی نے جب یہ دونوں اپنے تعلقات کو خفیہ رکھتے ہوئے اس کے پاس پہنچے تو انھیں اپنا پرائیویٹ جیٹ دیا جس سے یہ ٹورنٹو (کینیڈا) سے لندن پہنچے جس کی وجہ سے ان کے تقریباً 65000 ہزار ڈالر کی بچت ہوئی۔

تازہ ترین