• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصباح سے سلیکشن کی ذمہ داری واپس لینے کی تجویز زیر غور نہیں

کراچی (عبدالماجد بھٹی/ اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق چیف سلیکٹر کی حیثیت سے بھی کام کرسکتے ہیں اس بارے میں فیصلہ پی سی بی گورننگ بورڈ کرے گا۔ پی سی بی ترجمان کا کہنا ہے کہ فوری طور پر مصباح الحق کو چیف سلیکٹر کی ذمے داریوں سے سبکدوش کرنے کی کوئی تجویز نہیں ہے البتہ کوڈ آف ایتھکس سامنے آنے کے بعد کسی بھی ملازم کو دو عہدے دینے کا تعین پی سی بی کا پالیسی ساز ادارہ کرے گا۔ پی سی بی مصباح الحق کو ہیڈ کوچ کے ساتھ چیف سلیکٹر کی ذمے داریاں دینے کا معاملہ بورڈ آف گورنرز کے سامنے رکھے گا۔ اسی طرح خواتین چیف سلیکٹر عروج ممتاز کے پاس بھی خواتین ونگ کا چارج ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ مصباح الحق سمیت پاکستانی ٹیم انتظامیہ سے دوسری نوکری، مراعات اور معاہدوں کی تفصیلات مانگ لی ہیں۔کوڈ آف ایتھکس بورڈ کے ملازمین اور دیگر متعلقہ اسٹاف پر بھی لاگو ہے۔ مصباح الحق کے پاس پی سی بی میں دو ذمے داریاں ہیں اس ،کے علاوہ سوئی ناردرن گیس کے ملازم ہیں۔ پی سی بی کے نئے قانون کے تحت کوئی ملازم دو نوکریاں نہیں کرسکتا۔

تازہ ترین