خیرپور( غلام عباس بھنبھرو بیورو رپورٹ) خیرپور میں سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ جیلانی کے بڑ ے بیٹے سید مظفر علی شاہ 73 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ۔مرحوم قاسم پورٹ کے چیئرمین رہے۔ تدفین 27اگست کو آبائی قبرستان میں ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کے بڑے بیٹے سید مظفر علی شاہ بدھ کو 73 برس کی عمر میں آغا خان اسپتال کراچی میں انتقال کر گئے۔ وہ کچھ عرصے سے بیمار ہونے کے باعث آغا خان اسپتال کراچی میں زیر علاج تھے جہاں وہ اللہ کو پیارےہوئے مرحوم قاسم پورٹ کے ڈائریکٹر و چیئرمین کے عہدوں پر فائز رہے مرحوم نے والد سید قائم علی شاہ ، ایک بیٹے ایک بیٹی دو بھائیوں سید لیاقت علی شاہ جیلانی ، سیداسد علی شاہ جیلانی اور ڈاکٹر سیدہ نفیسہ شاہ جیلانی سمیت 6 بہنوں کو سوگوار چھوڑا ہے مرحوم کی میت رات گئے کراچی سے خیرپور لے جائی جائے گی خاندانی ذرائع کے مطابق مرحوم سید مظفر علی شاہ کی نماز جناز ہ 27اگست (آج)صبح کو10 بجے جیلانی ہائوس خیرپورمیں ادا کی جائے گی بعد ازاں آبائی قبرستان میں ان کی تدفین ہو گی مرحوم کی نماز جنازہ اور تدفین میں شرکت کے لیے دور دراز علاقو ں سے پیپلز پارٹی کارکن اور اہم شخصیات خیرپور پہنچ گئی ہیں ۔پیپلزپارٹی سندھ کے سینئر نائب صدر و سابق صوبائی وزیر منظور حسین وسان نے سید مظفر علی شاہ جیلانی کے انتقال پر افسوس کا اظہار اور سید قائم علی شاہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔