کراچی میں ملینیئم مال کے قریب ڈالمیا روڈ پر گزشتہ رات شدید بارش کے دوران صائمہ اپارٹمنٹ کی دیوار گرنے سے جاں بحق ہونے والے افراد میں سے 2 بچوں کی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی ہے۔
نمازِ جنازہ کی ادائیگی کے بعد 10 سالہ متوفی محمد علی اور 12 سالہ عبدالرافع کی میتوں کو تدفین کے لیے لے جایا گیا ہے۔
نمازِ جنازہ میں لواحقین اور علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، تاہم کسی بھی حکومتی نمائندے، سیاسی شخصیات اور سرکاری افسران نے شرکت نہیں کی۔
علاقہ مکینوں کے مطابق بلند و بالا اور طویل دیوار کسی پلر کے بغیر بنائی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیئے:۔
اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ سے متصل اسٹاف کالونی کی دیوار گر گئی
پروجیکٹ کے بیرونی طرف مٹی کے تودے میں پانی کی وجہ سے دیوار پر دباؤ آیا اور لگ بھگ 50 فٹ طویل دیوار عمارت کے ڈرائیو وے پر آ گری جہاں بچے کھیل رہے تھے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں حادثے سے قبل بچوں کو دیوار کے پاس کھیلتے دیکھا جا سکتا ہے، واقعے کے بعد سے مکینوں میں اشتعال پایا جاتا ہے۔