• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول کا جنوبی وزیرستان میں جوانوں کی شہادت پر افسوس

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے تین جوانوں کی شہادت پر اظہارِ افسوس کیا گیا ہے ۔

پی پی پی چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے شہداء کے خاندانوں سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے زخمی جوانوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی گئی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کے دوران شہید ہونے والے جوان قوم کے ہیرو ہیں، دہشتگردی و انتہا پسندی کے خلاف پوری قوم اور ادارے ایک پیج پر ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا قابلِ عمل و مؤثر طریقہ کار ہے۔

تازہ ترین