• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت ایک خاتون کوبرداشت نہیں کرسکتی، عوام کوکیا کریگی،شاہدخاقان عباسی


پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ جو حکومت ایک خاتون کو برداشت نہیں کرسکتی وہ عوام کو کیا برداشت کرے گی۔

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے مریم نواز کی ہائیکورٹ میں پیشی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت کی اصلیت آپ کے سامنے ہے، ایک خاتون عدالت میں پیشی کے لیے آئی ہے اور پولیس، ایف سی اور رینجرز تعینات ہے، پولیس کو کھڑا کر کے عوام کو روکا جارہا ہے۔

شاہدخاقان عباسی نے کہا ہے کہ ہائیکورٹ جانےکا حق سب کو ہوتا ہے، آج مسلم لیگ کے ورکرز کو دو میل دور رکاوٹیں لگا کر عدالت جانے سے روکا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ کے رکن اسمبلی آج بارش میں کھڑے ہیں، ایک اے ایس آئی کہتاہے میں آگے نہیں جانے دے سکتا، اس حکومت میں ہائیکورٹ کےاندر رسائی بند کر دی گئی ہے۔

شاہدخاقان عباسی کا کہنا تھا کہ عمران خان سن لیں، دروازے بند کرنے سے عوام نہیں رکیں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ وہ وقت دور نہیں جب یہ رکاوٹیں نہیں رہیں گی۔

تازہ ترین