کراچی(سید محمد عسکری) وفاقی ہائرایجوکیشن کمیشن نے سندھ کی پہلی سرکاری خواتین یونیورسٹی بیگم نصرت بھٹو ویمن یونیورسٹی سکھر کو ایکریڈیشن دے دی ہے۔ یونیورسٹی کی کہنہ مشق خاتون وائس چانسلر ڈاکٹر ثمرین حسین کے نام ایک خط میں ڈپٹی دائریکٹر تصدیق اینڈ ایکریڈییشن نے یونیورسٹی کے پانچ شعبوں کے لیے این او سی دینے کی منظوری دی جس میں نیچرل سائنسز،منجمنٹسائنس اینڈ ٹیکنالوجی، لنگویسٹک اینڈ ہیومن سائنسز، ایجوکیشن، انفارمیشن اینٖڈ کمیونکیشن ٹیکنالوجی شامل ہیں۔ یہ این او سی انڈرگریجویٹ پروگرام کے لیئے دے گئی ہے جس کے تحت ویمن نیورسٹی ہر شعبے میں 50 طالبات کو داخلہ دے گی جب کہ یونیورسٹی کو ہر شعبے میں ایک پروفیسر، ایک ایسوسی ایٹ پروفیسر، دو اسٹنٹ پروفیسر اور دو لیکچرارز بھرتی کرنے ہوں گے ۔ یونیورسٹی کی خاتون وائس چانسلر ڈاکٹر ثمرین حسین نے کہا کہ کورونا اور لاک ڈاون کے باوجود ایچ ای سی کی جانب سے یونیورسٹی کو این او سی ملنا بڑی کامیابی ہے انھوں نے کہا کہ یونیورسٹی نے مکمل میرٹ پر ۲۰ اساتذہ بھرتی کیئے جن میں ۱۰ پی ایچ ڈی ہیں انھوں نے کہا کہ اکیڈمک کونسل کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔