• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوکاڑہ میں خاتون وکیل کے اغوا کا مقدمہ جھوٹا قرار

اوکاڑہ میں خاتون وکیل کے اغوا کا مقدمہ جھوٹا قرار  


اوکاڑہ (آئی این پی ) ضلع اوکاڑہ کے علاقے دیپالپور کچہری سے خاتون وکیل نسرین ارشاد کے اغوا کا ڈراپ سین ہو گیا۔ معاملے کو تحقیقات کے لیے قائم پنجاب بار کونسل کی 6 رکنی تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ منظرعام پر آ گئی ہے۔ تحقیقاتی کمیٹی نے خاتون وکیل کے مقدمے کو جھوٹا اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ خاتون نے مقدمہ اپنے مخالفین کو پھنسانے کے لیے درج کروایا تھا، خاتون وکیل مخالفین کے خلاف اس سے پہلے بھی مقدمات درج کروا چکی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ پنجاب بار کونسل کو بھجوا دی گئی ہے۔

تازہ ترین