قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ و سماجی کارکن شنیرا کا کہنا ہے کہ ہمیں اِس یوم آزادی پر پاکستان کو عالمی وبا کورونا وائرس کی جنگ میں جیت دلوانی ہے۔
مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر شنیرا اکرم نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’اِس سال یوم آزادی کے موقع پر ہم اپنے ملک پاکستان سے حب الوطنی کا اظہار ایک خاص انداز میں کرسکتے ہیں اور وہ یہ ہے کہ ہم کورونا کی جنگ میں پاکستان کو جیت دلوائیں۔‘
شنیرا اکرم نے لکھا کہ ’ماسک پہنیں اور کورونا وائرس کے بچاؤ کے لیے جاری کردہ ایس او پیز پر باقاعدگی سے عمل کیجئے۔‘
اُنہوں نے لکھا کہ ’اس کے بعد ہمیں دیکھیں کہ عیاں ہم نے 14 اگست پر پاکستان کو کورونا سے محفوظ کیا ہے یا نہیں۔‘
شنیرا اکر م نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں ماسک پہننے پر زور دیتے ہوئے لکھا کہ ’ماسک پہننا آپ کی طرف سے اُن لوگوں کے لیے محبت کا اظہار ہوگا جو آپ کے عزیز ہیں کیونکہ جب آپ ماسک پہنیں گے تو آپ اپنی زندگی کے ساتھ اپنے پیاروں کی زندگی بھی محفوظ بنائیں گے۔‘
اُنہوں نے لکھا کہ ’لہٰذا یہ سوچتے ہوئے ماسک پہنیں کہ اِس سے آپ کے پیاروں کی حفاظت ہوگی۔‘
واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 59 ہزار 999 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 5 ہزار 475 تک جا پہنچی ہے۔