• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی سی پی او لاہور نے اپنے بیان پر معذرت کرلی، شہزاد اکبر

وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب و داخلہ شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ سی سی پی او لاہور کو ان کے بیان پر وفاقی حکومت کے اعتراض سے آگاہ کردیا۔ سی سی پی او لاہور نے اپنے بیان پر معذرت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کا تحفظ تمام سرکاری اداروں بشمول پولیس کی ذمہ داری ہے، خاتون سے زیادتی کے سنگین جرم میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

مشیر داخلہ شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ پولیس موٹر وے واقعے کی گتھی سلجھانے کے لیے مستقل کام کررہی ہے، پولیس اور میڈیا سے درخواست ہے کہ متاثرہ خاتون کی شناخت مخفی رکھی جائے۔

تازہ ترین