مودی حکومت کے دلفریب جھانسے میں آکر بھارت ہجرت کرنے والا ہندو خاندان واپس پاکستان آگیا۔
خاندان کا کہنا ہے کہ بھارت میں انہیں جھونپڑیوں میں رہنا پڑا، کسمپرسی کی زندگی چھوڑ کر واپس اپنے وطن آ گئے ہیں۔
14 افراد پر مشتمل ہندو خاندان بھارت سے واہگہ کے راستے پاکستان پہنچا۔
خاندان کا کہنا ہے کہ مودی حکومت نے انہیں سبز باغ دکھائے، خوش حال زندگی کی خواہش پر انہوں نے بھارت ہجرت کی۔
انہوں نے بتایا کہ وہاں پہنچے تو بھارتی حکومت کے تمام وعدے جھوٹے نکلے، بہت برے حالات میں ہم جھونپڑیوں میں رہ رہے تھے۔
ہندو خاندان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں ان کی زندگی کہیں بہتر تھی، واپس آ کر خوش ہیں، کئی اور خاندان بھی پاکستان واپس آ رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیئے:۔
11 ہندو تارکین کی موت کا ذمے دار بھارت ہے، پاکستان ہندو کونسل
انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ ملک ہمارا ہے، ہمارے آباؤ اجداد یہیں کے ہیں، ہمیں یہاں تحفظ ملتا ہے۔
واہگہ سے لاہور سے آنے والے ہندوؤں کو سندھ میں ان کے آبائی علاقے گھوٹکی روانہ کر دیا گیا ہے۔