کینیا میں کیچڑ میں نہاتے ایک ہاتھی کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔ جو انٹرنیٹ پر وائرل ہوچکی ہے۔
ٹوئٹر پر شیئر کی جانے والی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کینیا کے جنگل میں موجود کیچڑ کے اندر ایک ہاتھی، جس کا نام مکوکا بتایا گیا ہے، وہ کیچڑ کے اندر خوب موج مستیاں کرتے ہوئے نہانے میں مصروف ہے اور ڈبکیاں لگا رہا ہے۔
ویڈیو کو دیکھ کر لگتا ہے کہ مکوکا نامی یہ ہاتھی کیچڑ کو دیکھ کر کافی خوش نظر آرہا ہے اور کیچڑ میں نہاکر اپنی زندگی کو خوب صورت بنارہا ہے۔