ملتان، تونسہ شریف، خانیوال (نمائندگان جنگ، خبرایجنسی) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے آبائی شہر تونسہ شریف میں خاتون سے اجتماعی زیادتی،ملتان میں بھی خاتون کی عصمت دری،خانیوال میں چھری کے وارسے بیوٹی پارلر کی مالکن کا سر تن سے جدا کردیاگیا۔
خبررساںادارےکےمطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے اپنے شہر تونسہ شریف میں بھی ایک شادی شدہ خاتون کیساتھ اجتماعی زیادتی کا مبینہ واقعہ پیش آیا ہے، عثمان بزدار نےواقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ڈیرہ غازی خان سے رپورٹ طلب کر لی اور ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ متاثرہ خاتون کو ہر صورت انصاف فراہم کیا جائے۔
دوسری جانب نمائندہ جنگ کےمطابق ملتان کے تھانہ الپہ کے علاقے موضع ساہی چاون میں 2 ملزمان نے گھر میں گھس کر خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنادیا۔
مذکورہ علاقے کے رہائشی معذور ظہور عرف پپو نے الزام عائد کیا ہے کہ اس کی اہلیہ (ن) گھر پر موجود تھی کہ علاقے کے اوباش افراد نے گھر میں گھس کر اہلیہ کیساتھ زیادتی کی۔