• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ؛کورونا کیسز میں 60 فیصد اضافے کا انکشاف


برطانیہ میں کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے لگا، کورونا کیسز میں 60 فیصد اضافے کا انکشاف ہوا ہے۔

کورونا وائرس کی مہلک وبا نے دیگر ممالک کی طرح برطانیہ میں بھی تباہی پھیلا رکھی ہے جہاں کورونا کیسز پر کافی حد تک قابو پالیا گیا تھا جس کے بعد حکومت نے لاک ڈاون میں نرمی کردی تھی تاہم کرونا کیسز ایک مرتبہ پھر بڑھنا شروع ہوگئے ہیں۔

برطانیہ میڈیا کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے کورونا سے بچاو کےلیے آمد و رفت گھروں کے اندر اور میل جول کو بھی مزید محدود کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

حکومت کا کہنا ہے کہ لاک ڈاون میں نرمی پر دو گھروں کے افراد کو ان ڈور ملنے کی اجازت دی گئی تھی لیکن وبا کے دوبارہ پھیلنے کے باعث میل جول کو ایک بار پھر محدود کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔

برطانوی ادارہ شماریات کے مطابق کورونا وائرس کے روزانہ3200نئے مریض سامنے آرہےہیں، گزشتہ ہفتےپہلےکی نسبت روزانہ2ہزار کیسزریکارڈ ہوئے۔

ادارے کا کہنا ہے کہ کیسز میں 60 فیصد اضافے ہوا ہے، کیسز کی تعداد دن بہ دن بڑھتی جارہی ہے اور ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد ساڑھے تین لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔

تازہ ترین