• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ 83 لاکھ 52 ہزار 667 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 9 لاکھ 14 ہزار 266 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 70 لاکھ 81 ہزار 10 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 60 ہزار 741 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 کروڑ 3 لاکھ 57 ہزار 391 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 1 لاکھ 96 ہزار 331 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 65 لاکھ 88 ہزار 181 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے امریکا میں 25 لاکھ 11 ہزار 697 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 14 ہزار 506 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 38 لاکھ 80 ہزار 153 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر آگیا ہے، جہاں کورونا سے 76 ہزار 336 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 45 لاکھ 66 ہزار 726 ہو گئی۔

کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر چلا گیا ہے جہاں یہ وائرس 1 لاکھ 29 ہزار 575 زندگیاں نگِل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 42 لاکھ 39 ہزار 763 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 18 ہزار 365 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 10 لاکھ 51 ہزار 874 ہو چکی ہے۔

پیرو میں کورونا کے باعث 30 ہزار 344 ہلاکتیں اب تک ہو چکی ہیں جبکہ یہاں کورونا کیسز 7 لاکھ 10 ہزار 67 رپورٹ ہوئے ہیں۔

کولمبیا میں کورونا سے اموات کی تعداد 22 ہزار 275 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 6 لاکھ 94 ہزار 664 ہو چکی ہے۔

میکسیکو میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 69 ہزار 649 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 6 لاکھ 52 ہزار 364 ہو گئے۔

ساؤتھ افریقہ میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 15 ہزار 265 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 6 لاکھ 44 ہزار 438 رپورٹ ہوئے ہیں۔

اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 29 ہزار 699 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 5 لاکھ 54 ہزار 143 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔

ارجنٹینا میں کورونا وائرس 10 ہزار 907 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس کے 5 لاکھ 24 ہزار 198 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

چلی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 11 ہزار 781 ہو گئی جبکہ کورونا کے کُل کیسز 4 لاکھ 28 ہزار 669 ہو گئے۔

ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 22 ہزار 798 ہوگئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 3 لاکھ 95 ہزار 488 ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیئے:۔

سندھ میں 10 ماہ کا تدریسی عمل 6 ماہ میں مکمل کرنے کا فیصلہ

WHO کا دنیا کو کورونا کے خلاف پاکستان سے سیکھنے کا مشورہ

برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 41 ہزار 608 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 58 ہزار 138 ہو چکی ہے۔

فرانس میں کورونا وائرس 30 ہزار 813 زندگیوں کے چراغ گل کر چکا ہے جبکہ یہاں 3 لاکھ 53 ہزار 944 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

بنگلا دیش میں کور ونا وائرس نے 4 ہزار 634 افراد کی زندگی کا خاتمہ کر دیا ہے جبکہ یہاں 3 لاکھ 32 ہزار 970 کورونا کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 4 ہزار 189 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 23 ہزار 720 تک جا پہنچی ہے۔

1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، وہاں کورونا مریضوں کی تعداد 85 ہزار 168 ہو چکی ہے تاہم اس سے ہونے والی اموات کی تعداد 4 ہزار 634 پر رکی ہوئی ہے۔

پاکستان میں نئے کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات میں مسلسل کمی جبکہ اس سے شفایاب ہونے والوں میں اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے ملک کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں 17 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 371 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 6 ہزار 370 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس کے ملک میں 5 ہزار 795 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 535 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 لاکھ 88 ہزار 206 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین