• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاق کا دینی مدارس کیلئے ضمنی گرانٹ کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے دینی مدارس کے لیے 9 کروڑ 62 لاکھ روپے ضمنی گرانٹ کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق وزارتِ تعلیم و تربیت نے گرانٹ جاری کرنے کی سمری تیار کرلی ہے۔

ذرائع کے مطابق گرانٹ مدارس میں بنیادی سہولیات اور نصاب کی تبدیلی کے اقدامات پر استعمال ہوگی۔

وفاقی حکومت کے ذرائع کے مطابق معذور افراد کی اسکیم کے تحت کاروں کی کسٹمز ڈیوٹی فری امپورٹ کی نئی ترمیمی پالیسی بھی تیار ہے۔

ذرائع کے مطابق پالیسی میں معذور افراد کو سفری سہولت دینے کے حوالے تجاویز شامل ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ وزارت آئی ٹی کی موبائل نیٹ ورکس رولنگ اسپیکٹرم اسٹریٹجی 30-2020 بھی تیار ہے۔

ذرائع کے مطابق تینوں سمریوں کی منظوری کے لیے 16ستمبر کو ای سی سی کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔

تازہ ترین