• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں عظمتِ صحابہ ریلی نکالی گئی


کراچی میں مرکزی جمعیت اہل حدیث اور اہل سنت جماعتوں کے مشترکہ پلیٹ فارم تحریک دفاع صحابہ ؓ ایکشن کمیٹی کے زیرِ اہتمام عظمت صحابہ ریلی نکالی گئی۔

کراچی پریس کلب پر ریلی کے شرکاء سے خطاب میں مقررین نے کہا کہ ملک میں کچھ عناصر حالات خراب کرنا چاہتے ہیں اس سازش کو ناکام بنانا ہوگا۔

مقررین نے یہ بھی کہا کہ ہم پُر امن لوگ ہیں، ریاست فرقہ واریت پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کرے۔

ریلی سے مولانا ابراہیم جوناگڑھی، حافظ محمد سلفی اور علامہ یوسف قصوری کے علاوہ دیگر علمائے کرام نے بھی خطاب کیا۔

جمعیت علماء اسلام (ف) کے رہنما قاری عثمان نے بھی ریلی میں شرکت کی۔

تازہ ترین