• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخ رشید نے طبقاتی تفریق کے خلاف جدوجہد کی ،چوہدری منظور

لاہور(سپیشل رپورٹر) پیپلز پارٹی کے سابق سینئر وائس چیئرمین شیخ رشید احمد کی برسی کی تقریب ہوئی چودھری منظور احمد نے کہا کہ شیخ رشید نے طبقاتی تفریق کیخلاف اور مزدوروں کسانوں کے حقوق کیلئے جدوجہد کی۔انہوں نے کہاکہہم لاہور کے بعد تونسہ میں بھی خاتون کے ساتھ بچوں کے سامنے اجتماعی زیادتی کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔یوں محسوس ہوتا ہے کہ جیسے صوبہ پنجاب میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں۔ شرمناک جرائم میں اضافہ لمحہ فکریہ اور پنجاب حکومت کی ناکامی کا منہ پولتا ثبوت ہے۔ امن و امان کی ذمہ داری براہ راست حکمرانوں پر عائد ہوتی ہے مگر صوبے میں جنگل کا قانون رائج ہے ۔صوبے میں لاقانونیت کی انتہا ہوچکی ہے۔ جبکہ پولیس کا رویہ بے حسی پر مبنی ہے۔ جماعت اسلامی نے زینب الرٹ بل میں جنسی درندوں کو سزائے موت دینے کی ترمیم پیش کی تھی ۔ پنجاب میں جرائم کی شرح تشویشناک حد تک بڑھ گئی ، ہر منٹ میں 150سے زائد وارداتیں ہورہی ہیں۔ جرائم کی شرح کے حوالے سے لاہور سر فہرست جبکہ راولپنڈی دوسرے ، ملتان تیسرے نمبر پر ہے ۔ پنجاب میں امن و امان کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہوچکی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سانحہ موٹر وے کے تما م ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کر کے انہیں قرار واقعی سزا دی جائے ۔سی سی پی او لاہور کے افسوسناک بیان اور ڈھٹائی پر ان سے فوری استعفیٰ لیا جائے۔
تازہ ترین