پشاور(لیڈی رپورٹر)پشاور کے متعدد علاقوں میں گیس پریشر کم ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا جبکہ متعلقہ انتظامیہ اس حوالے سے چشم پوشی اختیار کیے ہوئے ہے شہریوں نے وزیر اعظم عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ سردیوں کی آمد سے پہلے گیس پریشر کا مسلہ ہنگامی بنیادوں پر حل کیا جائے ،شہریوں کے مطابق موسم گرم ہونے کے باوجود شہر کے متعدد علاقوں میں گیس نہ ہونے کے برابر ہے اور صورت حال یہی رہی تو سردیوں میں تو گیس مکمل نہیں ہو گی انہوں نے وزیر اعظم عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ سردیوں کے آمد سے پہلے گیس کا مسلہ حل کر کے عوام کو ریلیف دیا جائے بصورت دیگر احتجاج کا راستہ اپنانے پر مجبور ہونگے ۔