• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت : 105 سالہ خاتون نے کورونا کو شکست دیدی

بھارتی ریاست کرناٹکا میں کووڈ-19 مرض میں مبتلا 105 سالہ خاتون نے موذی وبا کو گھر میں ہی اپنے پوتے ڈاکٹر کے زیرعلاج شکست دیدی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کرناٹکا میں 105 سالہ دادی کا کھانسی اور بخار ہونے کے سبب کورونا ٹیسٹ کرایا گیا جو کہ مثبت آیا جس پر مذکورہ خاتون نے اسپتال جانے کے بجائے گھر میں ہی اپنے پوتے سے علاج کرانے کا فیصلہ کیا۔ اُن کا پوتا مقامی اسپتال میں ڈاکٹر ہے۔

صحت یاب ہونے والی 105 سالہ خاتون کے شہر کوپال میں 8 ہزار 802 کورونا کیسز ہیں اور 186 ہلاکتیں ہوئی ہیں جبکہ ریاست کرناٹکا میں 4 لاکھ 49 ہزار کورونا کے کیسز سامنے آئے ہیں اور 7 ہزار 161 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

تازہ ترین