• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان :جرائم پیشہ عناصرکیخلاف کارروائی ،35اشتہاریوں سمیت51ملزمان گرفتار

ملتان(سٹاف رپورٹر)ملتان پولیس  نے  جرائم پیشہ عناصرکے خلاف کارروائی کرنے9منشیات فروشوں،2ناجائز اسلحہ رکھنے والوں ، ایک تیز رفتار گاڑی چلانے والے، 3 شراب نوشوں،ایک بغیر اجازت گیس ریفلنگ کرنیوالے  اور35اشتہاریوں  سمیت51 ملزمان  کوگرفتار کر لیا اور 32لٹر شراب، 15شراب کی بوتل،1260گرام چرس،110گرام ہیرئن، 1200گرام بھنگ اور اسلحہ برآمد کر لیا ہے ،پولیس تھانہ ممتازآباد نے ملزم ریحان کے قبضہ سے 210 گرام چرس،پولیس تھانہ شاہ شمس نے ملزم  ارشد کے قبضہ سے 20 لٹر شراب، پولیس تھانہ کینٹ نے ملزم یونس کے قبضہ سے 1.5 لٹر والی 15 بوتل شراب، پولیس تھانہ سیتل ماڑی نے ملزم رمضان کے قبضہ سے 05 لٹر دیسی شراب، پولیس تھانہ صدر ملتان نے ملزم محمد رضا کے قبضہ سے 5 لٹر دیسی شراب، پولیس تھانہ کوتوالی نے ملزم عمران کے قبضہ سے 1200 گرام بھنگ اور ملزم وقار کے قبضہ سے 1050 گرام چرس جبکہ پولیس تھانہ نیو ملتان نے ملزم علی عباس کے قبضہ سے 110 گرام ہیرئن اور ملزم ذاکر حسین کے قبضہ سے 1.5 لٹر دیسی شراب برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے،پولیس تھانہ چہلیک نے ملزم  سلیم کے قبضہ سے  پسٹل ، 3 گولیاں جبکہ پولیس تھانہ لوہاری گیٹ نے ملزم اظہر اقبال کے قبضہ سے  پسٹل ، 5 گولیاں برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے،پولیس تھانہ شاہ شمس نے اشتہاری ملزم پر ریڈ کیا جہاں پر ملز م غلام حسین نے اشتہاری ملزم کو بھگانے میں مدد کی جبکہ پولیس تھانہ کینٹ نے بھی ملزم سرفراز کو قابو کیا ،پویس تھانہ صدر شجاع آباد نے ملزم صادق جو تیز رفتار میں ہائی ایس چلاتے قابو کر کے مقدمہ درج کر لیا،پولیس تھانہ سٹی جلال پو ر نے ملزم اللہ ڈتہ ، سرفرازاور ملزم اشتیاق کو شراب پی کر غل غپاڑہ کر تے قابو کر کے مقدمات درج کر لی،پولیس تھانہ سیتل ماڑی نے ملزم وزیر احمدجو کہ بغیر اجازت نامہ کے گیس ریفلنگ کر تے ہوئے قابو کر کے مقدمہ درج کر لیا، ملتان پولیس نے گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران147 نان رجسٹرڈ موٹرسائیکلوں کوقبضہ میں لیا ۔
تازہ ترین