کراچی کے علاقے گارڈن میں واقع اپارٹمنٹس کے ایک فلیٹ میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں جھلس کر میاں بیوی شدید زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ فلیٹ کے اے سی میں آگ لگنے کے باعث حادثہ پیش آیا ہے۔
فائر بریگیڈ نے آگ پر قابو پالیا جبکہ زخمی میاں بیوی کو گھر سے نکال کر اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔
حب ریور روڈ پر حادثہ، 3 زخمی
ادھر کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں حب ریور روڈ پر ایک موٹر سائیکل پھسل گئی۔
یہ بھی پڑھیئے:۔
سرجانی ٹاؤن کے ڈی اے فلیٹ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، 4 افراد زخمی
بھنگوریہ گوٹھ میں گتہ فیکٹری اور حسین آباد کے فلیٹ میں آگ
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار 3 افراد شدید زخمی ہو گئے، جنہیں سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔