• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب: 2 وزیروں کی وزارتیں ایک دوسرے سے تبدیل


پنجاب کابینہ میں 2 وزراء کے قلمدان تبدیل کر دیئے گئے ہیں، تبدیل کیئے جانے والے وزراء میں حسین جہانیاں گردیزی اور نعمان لنگڑیال شامل ہیں۔

پنجاب کابینہ میں محکموں کی تبدیلی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

جاری کیئے گئے نوٹی فکیشن کے مطابق حسین جہانیاں گردیزی سے مینجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کا قلمدان واپس لے کر انہیں وزیرِ زراعت بنا دیا گیا ہے۔

نعمان لنگڑیال سے وزارتِ زراعت کا قلمدان واپس لے کر انہیں وزیرِ مینجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ بنا دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے:۔

وزیر زراعت نعمان لنگڑیال نے بہنوئی کو چیئرمین ایگریکلچرل لگوادیا

کبیر والا، ایم پی اے میاں حسین جہانیاں پی ٹی آئی میں شامل

وزارتوں کی تبدیلی کا یہ نوٹیفکیشن وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی منظوری کے بعد چیف سیکریٹری نے جاری کیا ہے۔

تازہ ترین