کبیروالا(نامہ نگار)پی ٹی آئی میں اراکین اسمبلی کی شمولیت کا تسلسل جاری ہے ایم پی اے میاں حسین جہانیاں نے گروپ سمیت پاکستان تحریکِ انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔میاں حسین جہانیاں گردیزی نے اسحاق خان خاکوانی سے ملاقات کے بعد اعلان کیا اس موقع پر مسلم لیگ ن کے ایم پی اے میاں حسین جہانیاں گردیزی نے کہا کہ پی ٹی آئی سسٹم کی تبدیلی کی بات کرتی ہے اور جس دن سسٹم ٹھیک ہو گیا کسی بھی عام آدمی کو اپنے بنیادی حقوق کے لئے خوار نہیں ہونا پڑے گا۔