آپ آف لائن ہیں
جمعہ8؍ جمادی الثانی 1442ھ 22؍ جنوری2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

مجھے بھی ہراساں کیا گیا ہے: انوشے اشرف

پاکستان ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ و میزبان انوشے اشرف نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں بھی جنسی ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر اداکارہ نے اپنے ساتھ پیش آئے واقعے کی بیان کرتے ہوئے لکھا کہ ایک مرتبہ اُن کا بازار جانا ہوا، میں نے خود کو سر سے پیر تک ڈھکا ہوا تھا اور کوئی میک اپ نہیں کیا ہوا تھا۔


انہوں نے کہا کہ اس روز میرے بالوں میں تیل بھی لگا ہوا تھا یہاں تک کہ انہیں کوئی پہچان نہیں سکتا تھا۔ اداکارہ نے بتایا کہ اس حلیے میں بھی بازار میں انہیں چھیڑا گیا۔

اپنے ٹوئٹ میں اداکار نے موقف اختیار کیا کہ خواتین کو ہراساں اور زیادتی کرنے والے حیا یا بے حیا عورت کو نہیں دیکھتے، لہذا بے حیائی کو اس کی وجہ نہ بنایا جائے۔

اس سے قبل  پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ عائشہ عمر نے انکشاف کیا تھا کہ شوبز  انڈسٹری میں انہیں اُن کی عمر سے دُگنا طاقتور شخص ہراساں کرتا رہا ہے جس کا ذکر انہوں نے 15 برس تک کسی سے نہیں کیا۔

عائشہ عمر کا کہنا تھا کہ جب انہوں نے انڈسٹری میں قدم رکھا تو اس وقت اُن کی عمر 23 سال تھی، اُس وقت میری عمر سے دُگنے طاقتور آدمی نے مجھے جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا اور یہ سلسلہ برسوں تک چلتا رہا۔

اداکارہ نے بتایا کہ یہ محض ایک بار نہیں ہوا، اس کا سلسلہ کئی عرصہ چلتا رہا لیکن میں اس پر کوئی کارروائی نہیں چاہتی تھی۔

انہوں نے کہا کہ میں نے اسے جیسے ایک ڈبے میں بند کردیا اور کہا ٹھیک ہے یہ میری زندگی میں ہورہا ہے اور مجھے اس سے نمٹنا ہے۔

عائشہ عمر نے کہا کہ 15 برس تک میں نے یہ بات کسی کو نہیں بتائی کیونکہ میں یہ بات کسی سے شیئر نہیں کرنا چاہتی تھی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید